ذکا اشرف

بھارت کا دورہ، جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کا خیر مقدم

ممبئی (نیوز ڈیسک )بی سی سی آئی کے اعزازی سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے انڈیا کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے۔واضح رہے کہ ذکا اشرف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔

ذکا اشرف نے کہاکہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے انڈیا آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔جے شاہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ ذکا اشرف کے انڈیا میں قیام کے دوران ان کی دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہم دونوں نے اس موقع پر ان امکانات پر بھی بات کی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں