بیرسٹر گوہر علی

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ہمیں ایک اور نوٹس بھیجا، چیئرمین پی ٹی آئی

پشاور( نمائندہ خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ہمیں ایک اور نوٹس بھیجا،

پہلے نوٹس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا تھا، الیکشن کمیشن کا 18 تاریخ کا نوٹس ہم نے عدالت کے سامنے رکھ دیا، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عدالت نے آج ہمیں دوسرے نوٹس میں بھی ریلیف دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی کہ آر اوز اور ڈی آر اوز جوڈیشری سے ہوں، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں،اس لیےجوڈیشری سےآر اوز اور ڈی آر اوز چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں