شاہ رخ خان

فلم ڈنکی کی وجہ سے سنیل شیٹھی رونے لگ جائیں گے، شاہ رخ

ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ میگا سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میری نئی آنے والی فلم ڈنکی کی وجہ سے سنیل شیٹھی رونے لگ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 2023ء کی تیسری فلم ڈنکی کی ریلیز کی تیاریوں و تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جس پر ساتھی اداکار ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں ایکس پر جاری پوسٹ میں سنیل شیٹھی نے کہا کہ میں ریلیز کے پہلے دن ہی ڈنکی دیکھوں گا،

بڑی سکرین پر ڈنکی کا جادو دیکھنے کیلئے بیتاب ہوں جبکہ میں اس فلم کی پوری کاسٹ اور ٹیم کیلئے بہت زیادہ خوش ہوں۔پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے سنیل شیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ تھیٹر میں ڈنکی کی شاندار کہانی دیکھ کر ہنسیں گے اور روئیں گے بھی ،جیسا کر اکثر راجو سر کی فلمیں دیکھ کر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں