الیکشن نتائج الٹنے کی سازش کا الزام، ٹرمپ کی استثنی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی سپریم کورٹ نے الیکشن 2020 کے نتائج سے متعلق ٹرمپ کی استثنی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الیکشن 2020 کے نتائج الٹنیکی سازش کا الزام ہے، امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی استثنی کی درخواست سماعت کیلیے مقررکردی ہے، ٹرمپ کے استثنی کے دعوے پردلائل کے لیے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

استثنی کی درخواست پر سماعت کے دوران ٹرمپ کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل رہے گی۔فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکا دینے کی سازش اور حقوق پامال کرنے کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں