جارڈن کاکس

پہلے لاہور کیساتھ ٹرافی جیتی، اب اسلام آباد کیلئے یہی کارنامہ انجام دینا ہے،جارڈن کاکس

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی جارڈن کاکس نے کہا ہے کہ پچھلے سال لاہور قلندرزکے ساتھ ٹرافی جیتی تھی، اس مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے یہی کارنامہ سرانجام دینا ہے۔

ایک انٹرویویرمیں انگلش کرکٹر نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں اپنا ٹائم انجوائے کررہا ہوں، ٹیم بہترین ہے، مائیک ہیسن بہترین کوچ ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والے میچوں میں ٹیم اچھے نتائج کیلئے پر امید ہیں، راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ناقابل یقین سپورٹ ملتی ہے، امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنڈی میں اسٹیڈیم ہائوس فل ہوگا۔

جارڈن نے کہا کہ میرے لیے ذاتی ریکارڈ سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے، ٹیم میں میرا کردار ایک فنشر کا ہے کوشش ہوتی ہے اس کو بخوبی نبھائوں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سپر لیگ میں اعلی معیار کا مقابلہ ہوتا ہے، پی ایس ایل میں مقابلے کا معیار آئی پی ایل جیسا ہی ہے، پاکستان سپر لیگ میں اپنے کھیل کو مزید نکھارنے کی کوشش ہوگی۔

جاڈن کاکس نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے یہاں ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا بڑی بات ہے، مقامی کرکٹرز کا ٹیلنٹ کافی زبردست ہے، یہاں کے نوجوان کرکٹرز بہت تیزی سے سیکھنے کا عمل مکمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا ہدف انگلینڈ کیلئے کھیلنا ہے لیکن ابھی اس دوڑ میں شامل نہیں ہوں، مجھے ابھی اپنا گیم اور بھی بہتر کرنا ہے پھر اس دوڑ میں شامل ہوجائوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں