پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور(گلف آن لائن)شعبہ گرافک ڈیزائن، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، پنجاب یونیورسٹی نے ایوارڈ یافتہ ڈیزائنر رابعہ رزاق کے ساتھ ایک سیمینار ”ڈیزائن فار کمیونٹی” کا انعقاد کیا۔

رابعہ رزاق گرافک ڈیزائن، PU کی ایک الومنائی ہیں، جو شکاگو میں قائم ایک ہیلتھ کیئر کمپنی کے لئے پراڈکٹ ڈیزائن بناتی ہیں۔ان کا کام ہلٹ پرائز کے انتخاب کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے، جو ان کے ڈیزائن کے موثر ہونے کا ثبوت ہے۔ اس سیمینار کا مقصد جدید دنیا میں ڈیزائن پروجیکٹس بنانے میں بنیادی اصولوں کو طلبا سے متعارف کروانا تھا۔ رابعہ نے طلباء کو چھوٹی چھوٹی ایکٹیوٹیز کے ذریعے ڈیزائن تھنکنگ پراسس کے بارے میں بتایا۔

دراصل یہ اپنے کلائینٹ سے سوال کرنے کا وہ طریقہ ہے جو ڈیزائنر کو کسی بھی مسئلے کے حل کی طرف لے جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، چیئرمین گرافک ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ، نے طلباء کو بتایا کہ ڈیزائنر کی طرح سے سوچنے کا طریقہ بہترین نتائج اور مسائل کے حل کی طرف لے جاتا ہے، جو کہ آج کے دور کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ اسی لئے ڈیزائن کا فیلڈ مرکزی دھارے میں آرہا ہے اور جدید دنیا میں سب سے متنوع فیلڈ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رابعہ کا کیریئر کا راستہ طلباء کے لیے ڈیزائن کی دنیا میں اپنا راستہ تلاش کرنے کے لیے مثالی ہے۔ سیمینار میں ڈیزائن کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے آخر میں سوالات پوچھے۔ فیکلٹی ممبران محترمہ سمبل، جناب سید شان اور عبداللہ نے بھی سیمینار میں شمولیت کی اور طلبا کے ساتھ ڈیزائن ایکٹیوٹی میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں