چیئرمین پی ٹی آئی

داسو حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر چیئرمین پی ٹی آئی کا اظہارِ تعزیت

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر خان نے چینی سفارتخانے میں جا کر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قافلے پر کیے جانے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لیے اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔

جمعہ کے روز چینی سفا رتخا نے کے مطا بق گوہر خان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دہشت گرد حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی زیر قیادت خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت، واقعے کی مکمل سنجیدگی سے تحقیقات کرنے، مجرموں کی گرفتاری اور انہیں فوری سزا دینے ، چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پاک- چین روایتی دوستی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں