لاہور(گلف آن لائن)لاہورہائیکورٹ کا سات رکنی لارجر بنچ کل ( جمعہ )سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے حکومت پنجاب سے جے آئی ٹی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا خط و دیگر تمام دستاویزات طلب کر رکھی ہیں۔



