سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی ،ایف آئی اے کو 10 دن میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو 10 دن میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

جمعرات کو دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم عثمان بٹ نے 96 کنال کی 3 کمرشل جائیدادیں خریدیں،ملزم 2 جائیدادوں کی منی ٹریل دینے میں ناکام رہا،فروخت کنندہ نے جو جائیداد تین لاکھ کی ظاہر کی وہ ملزم نے 3 کروڑ کی خریدی۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ عثمان بٹ کھیلوں کی مصنوعات کے بڑے ایکسپورٹر ہیں۔

ڈیڑھ ارب روپے سیلز ٹیکس دینے والا تین کروڑ کیوں چھپائے گا؟۔پراسیکیوٹرنے کہا کہ جائیدادیں فروخت کرنے والا عارف ملزمان کا فرنٹ مین ہے۔جسٹس سردار طارق نے کہا کہ بنک دستاویزات سے تصدیق کریں کہ ملزم جائیدادیں لینے کے قابل تھا یا نہیں۔عدالت نے مزید سماعت 10 دن کیلئے ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں