راجہ پرویز اشرف

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ،الیکشن کمیشن کیساتھ مشاورت سے فیصلہ ہوگا’ راجہ بشارت

لاہور(گلف آن لائن)صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ،اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت سے فیصلہ کرنا ہے ،ہم سیاسی لوگ ہیں اورہمیں معلوم ہے کہ سیاست میں کس وقت کیا کرنا ہے ،اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ مہنگائی ہے اور حکومت کو بھی اس کا ادراک ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ،وزیر اعظم نے ڈیڑھ سو ارب روپے کا پیکج دیا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیادوں پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اجلاس کر رہے ہیںاورآنے والے دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا۔

انہوںنے مریم نواز کہ اس بیان کہ پی ٹی آئی کے لوگوںکو ہیلمٹ پہن کر انتخابی مہم پر جانا پڑے گا سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مریم نواز کے کہنے کی بات نہیں ہے ،ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں پتہ ہے کہ سیاست میں کس وقت کیا قدم اٹھانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے خود نگرانی کرینگے ، خیبر پختوانخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں واضح فرق نظر آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں