ڈاکٹر شاہد صد یق

بلدیاتی انتخابات میں لیگی برتری کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں لیگی برتری کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،عمران خان ہی قوم کی آخری امید ہیں، عثمان بزدارکی زیر قیادت پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کررہاہے،عوام اپوز یشن کے دھوکے میں نہیں آئے گی اور نہ ہی ملکی خزانہ لوٹنے والے عوام کو بیوقوف بنا سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کی طرف ایک تاریخی قدم ہے جس میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ نیا نظام بلدیاتی اداروں اور ان کے سربراہوں کو مکمل سیاسی انتظامی اور مالی خود مختاری دیتا ہے یہ سال نچلی سطح پر بلدیاتی اداروں اور عوام کو اختیارات کی منتقلی کا سال ثابت ہو گا۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان پیپلز پارٹی اورپی ڈی ایم میں شامل درجنوں جماعتوں کے مقابلے میں تنہا ڈٹ کر کھڑا ہے،وزیر اعظم عمران خان جیسا دلیر اور بہادر شخص اپوزیشن کے لانگ مارچ کے اعلانات اورگیدڑ بھبھکیوں سے ڈرنے والا نہیں، تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں زیادہ اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں