اسد عمر

موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اس حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجودہ حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ سرکار کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ملکی معیشت زوال کا شکار ہوگئی، ایک ہفتے میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسد عمر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بنیادی ضروریات کی اشیاء کے افراط زر میں 37 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور کرپٹ، نااہل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں