سکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز کا میر علی میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ماراگیا ، اسلحہ بر آمد

راولپنڈی(گلف آن لائن)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دور ان فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ماراگیا، اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھاجبکہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا، عمائدین علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کی مکمل حمایت کا عزم دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں