پرویزالٰہی

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جامع ایکشن پلان بنایا ہے’ پرویز الٰہی

لاہور(گلف آن لائن) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ایم پی اے سعید احمد سیدی، سابق ایم این چودھری اشفاق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چن ون کاشف اشفاق نے ملاقات کی، ترقیاتی منصوبوں اورعمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے جامع ایکشن پلان بنایا ہے، سیکرٹریز کی کارکردگی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لنک کیا ہے،منصوبوں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعلی آفس سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کی جائے گی، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کے آبپاشی سے متعلق مسائل حل کئے جائیں گے۔اس موقع پر سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں