اپوزیشن

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کااعلان ،اپوزیشن کی مزاحمتی سر گرمیاں جاری

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے اعلان کے بعد اپوزیشن کی مزاحمتی سر گرمیاں جاری ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی اراکین کو پارٹی سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،تمام اراکین کو تاحکم ثانی صوبائی دارالحکومت میں ہی رہنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

پارٹی کی اعلی قیادت نے پارٹی ذمہ داران کو اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔متحدہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی لاہور پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر تمام اراکین کو کسی ایک ہوٹل میں اکٹھا رہنے کی ہدایت کی جا سکتی ہے تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں