وزیراعظم شہبازشریف

نوازشریف کی زندگی پاکستان سے والہانہ محبت ، خیرخواہی سے عبارت ہے ، شہباز شریف

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بڑے بھائی اورقائد محمد نوازشریف کو یوم ولادت کی مبارک پیش کرتا ہوں،آج کے دِن مجھ سمیت ان کے کروڑوں چاہنے والے ان کے لئے ڈھیروں دعائیں اور تمنائیں پیش کرتے ہیں ۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ فخر ہے کہ محمدنوازشریف کا چھوٹا بھائی اور ان کا کارکن ہوں ،محمد نوازشریف کی زندگی پاکستان سے والہانہ محبت اور خیرخواہی سے عبارت ہے ،وہ نہایت حساس ونرم دِل ، دوراندیشی اور فہم ودانائی جیسی خوبیوں کے مالک ہیں ،محمد نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع ومعاشی ترقی ، عوامی فلاح وبہبود اور عالمی سطح پر عزت ووقار میں اضافے کے لئے کام کیا ،

نوازشریف وعدے وفا کرتا ہے، ان کے سیاسی جمہوری اور عوامی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں ، اللہ تعالی میرے بھائی اور قائد کو عمر خضرعطا فرمائے اور ہمارے سروں پر قائم دائم رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں