محمودخان

جو طالبان کو بھتہ دینے کے الزامات لگارہے وہ ثبوت لائیں، محمود خان

پشاور (نمائندہ خصؤصی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھتہ دینے کے سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو طالبان کو بھتہ دینے کے الزامات لگارہے وہ ثبوت لائیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان صحافی نے محمود خان سے سوال کیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان طالبان کو بھتہ دے رہے ہیں کیا یہ درست ہے؟ اس پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اگر اسمبلی ارکان طالبان کوبھتہ دینے میں ملوث ہوئے تو اسمبلی چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھتے کے الزامات لگارہے ہیں وہ ثبوت لائیں، ہم حکومت چھوڑ دیں گے، یہ بلیم گیم نہیں ہونی چاہیے، نہ بھتہ دے رہے ہیں نہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں