نیئر حسین بخاری

5جولائء کو پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی جمہوری حکومت پر شبخون مارا گیا ، نیئر حسین بخاری

اسلام آبا د(گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 5جولائی کو پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی جمہوری حکومت پر شبخون مارا گیا ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ 5جولائی کو پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی جمہوری حکومت پر شبخون مارا گیا ۔

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ آئین شکنی کیخلاف پیپلز پارٹی ملک بھر میں 5جولائی یوم سیاہ ترین کے طور پر مناتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی صوبائی اور ذیلی دفاتر گھروں گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مرتکب مجرمین آئین شکنوں کی مزمت کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز لائرز فورم عہدیداران ملک بھر کی بار رومز کے سامنے بھٹو شہید نظرثانی ریفرنس فوری سماعت کیلئے مظاہرے کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عہدیدار اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے وفاقی و صوبائی وزرا یوم سیاہ کے پروگراموں میں شریک ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی مرکزی مجلس عاملہ فیڈرل و صوبائی کونسلوں کے ممبران صوبائی ڈویژنل ضلعی تنظیموں کے احتجاجی پروکراموں میں شرکت کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں