روپے

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ سستا ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پائونڈ سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر1.50روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر285.50روپے سے بڑھ کر287روپے ہو گئی.

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے ڈالرکی قدر287روپے سے بڑھ کر287.50روپے پر جا پہنچی جبکہ یورو کی قدرمیں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر309روپے سے کم ہو کر308روپے ہو گئی اسی طرح2روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر357روپے سے گھٹ کر355روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں