مسرت جمشید چیمہ

وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات پرملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی ‘مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات پرملک و قوم کے مفاد ات کو ترجیح دی ہے ،وزیر اعظم عمران خان نے مفادات کے ٹکرائو سے متعلق فوری قانون بنانے کی ہدایت کی ہے جو حکومتی سطح پر شفافیت قائم کرنے میں مزید معاون ثابت ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام انتخابات میں عوام کے سامنے پیش کئے گئے پارٹی منشور کے ایک ایک نقطے پر عمل پیرا ہیں اور اس کیلئے انہوں نے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں جنہیں پوری قوم سراہا رہی ہے۔ اگرہم نے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے اور دنیا کے مہذ ب معاشروں کی صف میں شامل ہونا ہے تو ہمیں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اور وزیر اعظم عمران خان اس جانب عملی طور پر پیشرفت کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے ان میں اصلاحات نا گزیر ہیںجس پر حکومت پہلے ہی کام کا آغاز کر چکی ہے جس سے ہمارے نظام کا ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور کسی کوسیاسی طو رپر مداخلت کرنے کی جرات نہیں ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں