مسرت چیمہ

میاں صاحب جن لوگوں سے ناشتے منگواتے ہیں وہی انکے خلاف گواہیاں دے رہے ہیں’ مسرت چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب جن لوگوں سے اپنے لیے ناشتے منگواتے ہیں وہی لوگ ان کے خلاف گواہیاں دے رہے ہیں ،ان لوگوں کیخلاف تفتیش بہت ضروری ہے،لیگی ترجمان نے برطانیہ میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ برطانیہ میں ہرجانے کے مضبوط قوانین ہیں،پاکستانی عدالتوں کو بھی اب جاگنا چاہیے اور انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل اور عمران خان پر حملے کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش ہے کہ غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیں،کرائم منسٹر اور ان کے حواریوں پر عوام کسی صورت اعتماد نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں