آئی سی سی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ پاکستان لائی جائے گی

اسلام آباد (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اس ماہ پاکستان لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اسی سی ٹرافی ٹور کی تاریخوں کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ پی سی بی نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ٹرافی پاکستان لانے کا خواہش مند ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 20 اپریل تک ویسٹ انڈیز میں جاری رہے گا، ویسٹ انڈیز کے بعد ٹرافی کو پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان میں ٹرافی ٹور کی تاریخ اور مقام آئندہ ہفتے فائنل ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں